نیوز

23 ستمبر 2017

کراچی(کامرس ڈیسک) نیول کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے آغا اسٹیل انڈسٹریز کی جانب سے تعمیر کردہ ”شانِ بحر یادگار“ کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ یادگار پاکستان نیوی کی ملک و قوم کیلئے دی جانے والی قربانیوں اور ملکی بحری حدود کی حفاظت کیلئے ادا کئے جانے والے کردار کے صلے میں نیوی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے تعمیر کی گئی ہے۔ یادگار کا افتتاح کمانڈر کراچی پاکستان نیوی ریئر ایڈمرل اطہر مختار اور آغا اسٹیل انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسین آغا نے مین شارع فیصل پر کیا۔ 


اس موقع پر کمانڈر کراچی پاکستان نیوی ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے کہاکہ اس یادگار سے شارع فیصل کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا۔


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں