سرکاری اسکولز کے بچے بھی قابلیت میں کسی سے کم نہیں‘ ناصر شاہ
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) صوبا ئی وزیر اطلاعا ت ،محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شا ہ نے کہا ہے کہ نو نہا ل ہما ر ا مستقبل ہیں کل ملک کی با گ دوڑ سنبھا لنے کے لئے انہیں سخت محنت ،ایما نداری اور جا نفشا نی سے اپنی تعلیم پر تو جہ دینے کی ضرورت ہے ۔یہ با ت انہو ں نے مقا می ہو ٹل میں منعقدہ پرا ئیویٹ اسکو لز ایسو سی ایشن کی 14ویں سا لا نہ تقریب انعامات سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔صوبا ئی وزیر محنت سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ ان بچوں میں ذمہ دا ر ی عا ئد ہوتی ہے کہ وہ اپنے والدین اور اسا تذہ کی تو قعا ت پر پو را اتری ہیں اور محنت لگن سے اپنی تعلیم حا صل کریں۔انہو ں نے کہا کہ مجھے یہ جا ن کر بہت خو شی ہو ئی کہ آج کی تقریب میں سر کار ی اسکو لو ں اور محنت کشوں کے بچو ں نے بھی پو زیشن لی ہیں یہ بات خو ش آئند ہے کہ پرا ئیویٹ اسکو لو ں کے ساتھ سر کا ر ی اسکو لو ں کے بچے بھی قا بلیت اور صلا حیت میں کسی سے کم نہیں ہیں انکی حوصلہ افزا ئی کےلئے حکومت میر ٹ پر اسکا لر شپ اور تعریفی اسنا د سے نوا زے گی ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی کو ٹہ پر کو ئی ملا زمت فراہم نہیں کی جا ئے گی ۔تقریب سے حیدر علی چیئر مین ،انور علی بٹ سینئر وائس چیئر مین ،محمد انور جنرل سیکریٹری ،ایسوسی ایشن پرو فیسر ڈاکٹر سعید الدین صدیقی چئیرمین میٹرک بو ر ڈ نے بھی خطا ب کیا بعد میں صوبا ئی وزیر اطلا عا ت ،محنت و ٹرا نسپو ر ٹ سید نا صر حسین شاہ نے سکھر میر پو ر خا ص ،حیدر آبا د ، کرا چی ،ٹیکنیکل بو ر ڈ کرا چی کے تما م پو زیشن ہولڈرز طلبا ءمیں شیلڈز اور سر ٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔