بینظیر کی برسی، پی آئی اے کا سکھر کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 27 دسمبر کو برسی کی مناسبت سے پی آئی اے نے 26 اور 27 دسمبر کو خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ 26 دسمبر کو لاہور، اسلام آباد ، سکھر پرواز جائے گی۔ اسی طرح 27 دسمبر کو سکھر سے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کیلئے خصوصی پرواز چلے گی۔