بینظیر ائر پورٹ پرایپرن پر جگہ نہ ہونے کے باعث پرواز کو فضا میں چکر لگانے کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیربھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ پرایپرن پر جگہ نہ ہونے کے باعث بدھ کو جدہ سے آنے والی پرواز کو فضا میں ہی چکر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی پرواز نمبر 7130 جدہ سے اسلام آباد پہنچی تو کپتان کو لینڈنگ کی اجازت طلب کرنے پر کہا گیا کہ وہ فضا میں ہی محو پرواز رہے تاہم کچھ دیر بعد ایپرن میں جگہ بننے پر طیارہ لینڈ کرادیا گیا ۔