سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اساتذہ کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اساتذہ کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔منگل کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پرائمری سکول اساتذہ کو گریڈ 9 سے 14 ، ایلیمنٹری سکول اساتذہ کو گریڈ 14 سے 15 اور گریڈ 15 کو 16 جبکہ پہلے ہی سے گریڈ 16 میں خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کو دو سالانہ انکریمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اسی طرح سنئیر سکول ٹیچرز کو بھی وہ جس بھی سکیل میں ہیں انکو دو سالانہ انکریمنٹ دی جارہی ہیں ۔ اس پر عملدرآمد یکم جنوری 2018 ء سے ہوگا۔ یاد رہے کہ اساتذہ کی ترقیوں کی یہ سمری 5/11/2016 کو بھیجی گئی تھی جس کا نوٹیفکیشن گزشتہ روز جاری کر دیا گیا۔