میٹرک امتحانات کیلئے امیدواروں کو 20 نومبر تک داخلہ بھجوانے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے سالانہ امتحانات 2018ء میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدوار 20نومبر تک داخلہ بھجواسکتے ہیں۔ جمعہ کو بورڈ اعلامیے کے مطابق 21 نومبر سے 13 دسمبر تک داخلہ فیس ڈبل وصول کی جائے گی جبکہ امیدوار ٹرپل فیس کے ساتھ 11جنوری 2018ء تک داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔ ایس ایس سی پارٹ ون کے لئے داخلہ فیس 1100جبک پارٹ ٹو کے لئے بھی 1200روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ دونوں پارٹس کاامتحان دینے والے امیدوار 2300روپے داخلہ فیس جمع کرائیں گے۔ امپروومنٹ کے لئے امتحان دینے والے امیدواروں بالترتیب ایک ایک سو روپیہ اضافی فیس جمع کرانا ہوگی۔ رجسٹریشن فیس 600روپے مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام ریگو لر طلباء کے لئے فیس ہزار ہزار روپے ہو گی۔