اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا خیر مقدم کرتے ہیں،سردار وقاص نسیم

سنجوال کینٹ(نامہ نگار)اساتذہ کی اپ گریڈیشن کا دیرینہ مطالبہ پورا کر نے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کا خیر مقدم کرتے ہیں یہ حکومت پنجاب کی تعلیم دوست اور اساتذہ دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مستقبل میں بھی ایسی ہی پالیسیوں کو جاری رکھنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار پرائمری ایلیمنٹری ٹیچر ایسوسی ایشن (PETA) ضلع اٹک کے اساتذہ رہنماو¿ں سردار وقاص نسیم، شاہ رفیع الدین اور ساجد محمود نے مشترکہ بیان میں کیا ہے ان رہنماو¿ں نے کہا کہ پنجاب بھر کے پرائمری اورایلیمنٹری اساتذہ اعلیٰ تعلیم کے باوجود نچلے گریڈوں میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہے تھے ۔