اسلام آباد ماڈل کالج آئی ٹین ون میں تقسیم ایوارڈ کی تقریب

اسلام آباد(نامہ نگار)اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلبا سٹریٹ نمبر 17سیکٹر I-10/1میں ایریا ایجوکیشن آفیسر(اربن ٹو)کے زیر اہتمام تقسیم ایوارڈ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں ایسے طلبا و طالبات اور ہیڈز و اساتذہ کو سرٹفیکیٹ اور ایوارڈز سے نوازا گیا جنہوں نے یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔یہ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی دوسرے حصے میں آئی ایم سی بی کےبہترین اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا جن کی محنت کی وجہ سے ادارے کے شاندار نتائج آئے اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سکولز عبدالوحید تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ بچوں کی ذہنی نشو و نما کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں پر بھی بھر توجہ دی جائے انہوں نے پوزیشن ہولڈرز بچوں اور اساتذہ کو مبارکباد دی ۔تقریب کے پہلے حصے کی مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر سکولز اور پرنسپل آئی ایم سی جی آئی نائن ون تھیں اس موقع پر ایریا ایجوکیشن افسران سہیل خان اور نازمین احمد نے بھی بچوں اور ہیڈز میں انعامات تقسیم کئے ایریا ایجوکیشن آفیسر اربن ٹو ڈاکٹر شفقت علی جنجوعہ نے بھی خطاب کیا۔