فیڈرل بورڈ میٹرک ضمنی امتحانات 12ستمبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی تعلیمی بورڈ برائے اعلی و ثانوی تعلیم اسلام آباد کے زیر اہتمام میٹرک ضمنی امتحانات برائے سال2017 12ستمبرسے شروع ہوں گے ۔وفاقی تعلیمی بورڈکی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ میٹرک ضمنی امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواروں کو رولنمبر سلپس ان کے دیے گئے پتہ جات پر ارسال کردی گئی ہیں جبکہ یہ رولنمبر سلپس فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کردی گئی ہے ۔بیان میں کہاگیاہے کہ جن امیدواروںکو رولنمبر سلپس نہیں ملیں وہ ویب سائٹ سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔