گرلز سکولوں مےں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےلئے پولےس کی فرضی مشقےں

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی کے دو تھانوں کی پولےس نے گرلز سکولوں مےں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کےلئے فرضی مشقےں کےں تھانہ بنی پولےس نے گورنمنٹ خدےجہ گرلز ہائی سکول محلہ راجہ سلطان اور تھانہ رتہ امرال کے گرلز ہائی سکول رتہ امرال مےں کی گئےں مشقوں کے دوران خواتےن اساتذہ ، طالبات اور عملے کو کسی بھی ہنگامی صورتحال مےں ہوش و حواس بحال رکھنے کےلئے پولےس نے انہےں برفنگ بھی دی پولےس نے بتاےا کہ ان فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے خود کو تےار رکھنا ہے فرضی مشق مےں تھانوں کی پولےس کے علاوہ کوئےک رےسپانس فورس ، سی ٹی ڈی ، رےسکےو1122 کی ٹےموں نے بھی حصہ لےا ۔