نیوز

12 جولائی 2017

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں20 رکنی وفد نے صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں سے ملاقات کی۔ ادیب جاودانی نے رانا مشہود احمد خاں سے کہا کہ سال کے 365دنوں میں 146دن سکول کھلتے ہیں جبکہ 219 چھٹیاں ہوتی ہیں۔ ان چھٹیوں کی وجہ سے طلباءو طالبات اپنا سلیبس مکمل نہیں کرپاتے اور اکثر بچے فیل ہو جاتے ہیں۔پنجاب حکومت کو یہ چھٹیاں کم کرنی چاہئیں۔ طلباءو طالبات کا سلیبس مکمل کرنے کیلئے پنجاب بھر کے پرائیویٹ سکولوں نے 10 جولائی سے جماعت نہم اور دہم کیلئے سمرکیمپس لگانے شروع کر دیئے ہیں۔


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں