نئی نسل تعلیم، وقت کی پابندی اوراساتذہ کے ادب سے کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں: بشریٰ رحمان
لاہور (خصوصی رپورٹر) نئی نسل تعلیم پر توجہ ، وقت کی پابندی ، بڑوں کا ادب، والدین کی خدمت ، اساتذہ¿ کرام کا ادب اور جہد مسلسل سے زندگی میں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے۔ بچے کتاب پڑھنے کی عادت اپنائیں۔ ان خیالات کا اظہارممتاز ادیبہ و شاعرہ بیگم بشریٰ رحمن نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں جاری نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے چوبیسویں روزطلبا و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مناہل شبیر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ سمیہ لیاقت نے بارگاہ رسالت مآب میں نذرانہ¿ عقیدت پیش کیا۔ نظامت کے فرائض نظریاتی سمر سکول کی طالبہ ایمان ارشد نے انجام دیے۔ بیگم بشریٰ رحمن نے کہا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے اور اس میں لکھنا بہت بڑے اعزازکی بات ہے۔ قوم اپنی زبان سے پہچانی جاتی ہے اور زبان کے ساتھ ہی سارا کلچر جڑا ہوتا ہے۔ علاوہ ازیںسٹی ٹریفک پولیس لاہور ایجوکیشن ونگ کے افسران محمد عامر ، محمد شاہین اورمحترمہ پھول پر مشتمل ٹیم نے نظریاتی سمر سکول کے طلباوطالبات کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی فراہم کی۔ دریں اثناءطلباوطالبات نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی ،لاہور کا مطالعاتی دورہ بھی کیا۔ آخر میں طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ مطالعاتی دورہ بھی کیا۔