ویمن کمیشن ہیلپ لائن کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب کمیشن برائے حقوق خواتین کی چیئرپر سن فوزیہ وقارنے کہاہے کہ تین برسوں میں ہماری ہیلپ لائن 1043 پرمتاثرہ خواتین کی53212کالز موصول ہوئیںان میںسب سے ز یادہ کالز 12823لاہورسے آئیںجبکہ فیصل آباد 1858 کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہا۔ وہ گزشتہ روزویمن کمیشن کی ہیلپ لائن کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ کی لانچنگ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوںنے کہاکہ ہیلپ لائن نے عورتوں کو امتیازی سلوک اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف بھر پور آواز اٹھانے کا موقع فراہم کیا ہے۔