نیوز

17 جون 2017

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے ایک جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے جس کے تحت 5 سالوں میں کوئی بچہ سکول جانے سے محروم نہیں رہے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مون لائٹ سکول سسٹم نسبت روڈ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور بورڈ کے سابق سیکرٹری فقیر محمد کیفی نے کہا کہ طلبہ و طالبات مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیمتی اثاثہ اور درخشندہ ستارے ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا مستقبل ہیں۔ مون لائٹ سکول سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا کہ محنت کی عادت کو اپنا کر طلبہ و طالبات اپنے والدین اساتذہ اور ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ کاشف ادیب نے کہا کہ ہمارے سکولوں میں بچوں کو اچھی تعلیم ہی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں اچھا شہری اچھا پاکستانی اور اچھا مسلمان بنانے کی بھی کوشش کی جاتی ہے۔


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں