تعلیم اور صحت کے شعبے حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہیں : حنا پرویز بٹ
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔دانش سکولوں کا دائرہ کار تمام اضلاع کی سطح تک بڑھایا جائے گا۔نئے ہسپتالوں کی تعمیر اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔اس کے ساتھ تمام سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کو ہر ممکنہ حد تک پورا کیا جارہا ہے ۔پنجاب حکومت اس سال کے آخر تک 20ہزار سے زائد نئے کلاس رومز کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرلے گی۔اس وقت پنجاب کے سکولوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے تعلیم حال کررہے ہیں۔