تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا شیڈول نافذ کرایا جائے
مکرمی :وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ڈی سی شیخوپورہ ارقم طارق اور سی او ایجوکیشن شیخوپورہ سے التماس ہے کہ نارنگ منڈی وگردونواح میں قیامت خیز گرمی کے باوجود تعلیمی ادارے کھلے ہیں اور حکومتی احکامات کی دھجیاںاڑائی جارہی ہیں جبکہ شدت کی گرمی کے باعث روزانہ پرائیویٹ تعلیمی اداروںمیںبچے بیہوش ہورہے ہیںتعلیمی اداروںکی اکثریت غیر رجسٹرڈ شدہ اور تنگ وتاریک گلیوںمیں واقع ہے جہاں ہواکاگزربھی نہیں ہوتا یہ غیر قانونی سکول طویل عرصہ سے ایجوکیشن افسران کی ملی بھگت سے چل رہے ہیںاور شدت کی گرمی کے باوجود سکول کھلے ہیںاورانتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجودبھی ان کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی حقیقت یہ ہے کہ یہ سکول تین ماہ کی فیسوںکی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے کھلے ہیں اور بچوںکو مجبور کیاجا رہاہے کہ وہ تین ماہ کی یکمشت فیسیں اداکریںان سکولوںمیں پینے کا پانی تک موجودنہیں ہوتا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث بچے شدت کی گرمی میںنڈھال ہورہے ہیںطرفہ تماشایہ کہ ان سکولوںکی انتظامیہ اکیڈمی کی آڑ میں سکول چلار ہی ہے بچوںکوعام کپڑوں میںبلایاجاتاہے سکول مافیا چھاپہ مار ٹیم کی آنکھوںمیں دھول ڈال رہی ہے ان سکولوںکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جوتعلیم کی بجائے ہوس زرکے لالچ میںاندھے ہوکر معصوم طلباء کی زندگیوںسے کھیل رہے ہیں حکومت کوچاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں سخت ایکشن لیں اور پنجاب بھرمیں ایسے سکولوںکیخلاف مقدمات قائم کئے جائیں۔ (قمرگولاٹی نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ 03217771965)