معیار زندگی اور معیار تعلیم بلند کرنا ہوگا: محمد ناصر اقبال خان

لاہور (خبر نگار) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی عہدیداروں محمد ناصر اقبال خان‘ میاں محمد سعید کھوکھر ایڈووکیٹ‘ جاوید یوسف ‘ جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ریاست کو شہریوں کا معیار زندگی‘ معیار تعلیم اور معیار صحت بلند کرنا ہوگا۔پاکستان میں شجرکاری نہ ہونے کے برابرہے۔ 2018ءسے 2028ءتک ”گرین پاکستان“ پروگرام کے تحت مسلسل ایک دہائی تک بھرپور اور پرجوش انداز سے شجرکاری کی جائے۔ پاک سرزمین کو سرسبز و شاداب بنائے بغیر ہم موسمی تبدیلیوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔