نیوز

31 مئی 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک) نے صنعتی منصوبوں کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں سے سات مفاہمتی یا دداشتوں پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سرمایہ کاری کی غرض سے 429ایکڑ اراضی کے صنعتی پلاٹوں پر انڈسٹریل یونٹس لگائیں گے۔ یہ سرمایہ کار آئل اور فیڈ ملز ، فوڈ ، سٹیل اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے اور یہ صنعتی یونٹس ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ ،چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ اور بھلوال انڈسٹریل اسٹیٹ میںلگائے جائیں گی ۔یہ بات پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (پیڈمک)کے چیئر مین رضوان خالد بٹ نے گزشتہ روز بتائی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے پنجاب کی ترقی کے ویژن کے تحت ہونے والے پنجاب میں کاروباری مواقع کیلئے انٹرنیشنل سمینار برائے 2017 کے نتیجہ میں صوبہ پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور جن سات مفاہمتی یا دداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ان کے تحت چین اور دوسرے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 429۔ ایکڑ اراضی پر مشتمل صنعتی پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے۔ 


ڈیجیٹل فارمیٹ میں اس خبر کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں