اعتراضات کے باعث 3 ہزار طلبہ لیپ ٹاپ سے محروم‘ جلد نئی تاریخ کا اعلان متوقع ہے: بورڈ انتظامیہ
لاہور (سٹاف رپورٹر) مختلف اعتراضات کیوجہ سے 3ہزار کے قریب طلباءو طالبات کو لیپ ٹاپ نہ مل سکے لیپ ٹاپ نہ ملنے کیوجہ سے طلباءو طالبات شدید پریشانی کا شکار ہیں جبکہ بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جا ئے گا۔ 10دنوں کے دوران 3ہزار کے قریب طلباءو طالبات کے کاغذات پر اعتراضات لگائے گئے جس کیوجہ سے انھیں لیپ ٹاپ نہیں مل سکے اور مقررہ تاریخ بھی گزر گئی۔ اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے جلد نئی تاریخ کا اعلان متوقع ہیں۔