پاکستان آگہی پروگرام سکولوں کے طلبہ اساتذہ کا دوراہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائد اعظم موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹر) العجم بوائے اسکائوٹ گروپ راوی روڈ‘کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، کا مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے النور گروپ آف سکول‘ انگوری سکیم‘ شالامار روڈ گورنمنٹ گرلز اسلامیہ ہائی سکول‘ لاہور کینٹ‘علائو الدین اکیڈمی گرلز ہائی سکول‘ پاکستانی بازار ‘باغبانپورہ‘کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 248تھی۔