اساتذہ کے حقوق کو نظرانداز کرنا ظالمانہ اقدام ہے: چودھری سرفراز و دیگر

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار،راناالطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی،رانا طارق، راﺅ عابد، راﺅ شمشاد، نجم النسائ، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کے لئے پُرامن جدو جہد کی ضمانت آئین پاکستان فراہم کرتا ہے اساتذہ معاشرے کا اہم طبقہ ہیں ان کے حقوق کو نظر انداز کرنا ظالمانہ اقدام ہے۔