امتحانی مراکز کا دورہ نقل پرچے آو¿ٹ کرنے میں ملوث افراد کو سزا دینگے : وزیراعلٰی سندھ

کراچی( وقا ئع نگا ر/نیوز رپورٹر ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پر چہ آو¿ٹ ہونے کے معاملے کو گزشتہ دوتین روز سے دیکھ رہاہوں،جس کے باعث میں نے امتحانی مراکز میں مزید سختی کی ہے جو طلباء کے مستقبل کیلیے اچھا ہے، پرچے آو¿ٹ ہونے کے معاملے میں ملوث افراد کو سزا ملے گی۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اسلامیہ کالج اور عائشہ باوانی کالج کراچی کا اچانک دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نوید شیخ اور کمشنر کراچی اعجاز احمد خان سمیت دیگر اعلیٰ احکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امتحانی مراکز سے مجموعی طور پر نقل مواد اور موبائل فون کے20کیسز رپورٹ ہوئے۔وزیر اعلیٰ سندھ تو امتحانی مراکز کے دوروں میں موبائل فون ساتھ لے کر نہیں گئے مگر نقل کے عادی طلبہ سخت اقدامات کے باوجود موبائل فون کمرہ امتحان تک لے جانے میں کامیاب رہے۔ کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اور ان کے مقرر کردہ نمائندوں کے سامنے سینٹر سپرنٹنڈنٹ نے امتحانی مراکز پر سوالیہ پرچوں کے سیل بند پیکٹ کھولے ۔ گورنمنٹ کالج ناظم آباد سے 13 ، اسلامیہ کالج سے 3موبائل فون کیس اور گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج بفر زون اور گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز 7-D/2 ، نارتھ کراچی سے ایک ایک ناجائز ذرائع استعمال کے کیس اور اسکے علاوہ گورنمنٹ علامہ اقبال گرلز کالج سے دو نقل کے کیس شامل ہیں ۔ آج پہلی شفٹ مےںاسلامک ایجوکیشن اور دوسری شفٹ مےںپرنسپل آف کامرس سال اول کا پرچہ ہوا۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج اور عائشہ باوانی گورنمنٹ سائنس کالج کا دورہ کیا اور امتحانی امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سینٹر کے اندر موبائل لانے کی پابندی ہے اسلئے میں اپنا موبائل فون امتحانی مرکز کے اندر لیکر نہیں آیا ۔ گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج امتحانی سینٹر پہنچے وہاں پر طالب علموں سے بات کی اور سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں امتحانات کا بہترین ماحول رکھا جائے ۔ بچوں سے محبت سے پیش آئیں ، بچوں کو ہراساں نہ کیا جائے ۔ اس کے بعد عائشہ باوانی گورنمنٹ سائنس کالج پہنچے توو ہاں نگراں کے پاس موبائل فون رکھنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں کام کرنے آئے ہیں فون پر بات کرنے نہیں ۔ انتظامیہ سے کہا کہ امتحانات کا انعقاد اچھے ماحول میں کرانے کی رہنمائی کریںاور دوسری جانب وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر نے گورنمنٹ سٹی کالج کا دورہ کیا اور کہا کہ کوئی بھی طالب علم موبائل استعمال کرتا ہوا پکڑا گیا تو اسے رسٹِکیٹ کر دیا جائے گا ۔اسکے بعد چیئرمین انٹرمےڈےٹ بورڈ نے گورنمنٹ کالج فار مین ناظم آباد کا دورہ کیا اور وہاں پر13 طالب علموں کے پاس سے موبائل فون بر آمد ہوئے وہ ضبط کرنے کے بعد پرنسپل کے حوالے کر دئےے اور ان طلباءکا نام UFM میں ڈال دیا۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس، پولو گراو¿نڈ کا دورہ کیا۔جبکہ سیکریٹری ایجوکیشن کالجز کراچی پرویز احمد سیہڑ، ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر ناصر انصار،ضمیر احمد کھوسو ڈائریکٹر کالجز سندھ اور گلاب رائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز سندھ نے گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج گزری زمزمہ ، گورنمنٹ ڈگری کالج فوور وومین سیکٹر 42، کورنگی ڈھائی نمبراور BAMM پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار وومین بلاک 2 کا دورہ کیا۔ چیئرمین انٹر بورڈ نے ایک بار پھر طلباءو طالبات اور خصوصاً والدین کو ہدایات کی ہے کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون کا لانا ممنوع ہے اس سے اجتناب برتا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے ایک کلاس میں پنکھا نہ چلنے پر بھی برہمی کا اظہار کیا ۔
وزیر اعلیٰ سندھ