سمندر پار پاکستانی ملک و قوم کا عظیم اثاثہ ہیں: شاہین خالد بٹ

لاہور (سپیشل رپورٹر) وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ملک و قوم کا عظیم اثاثہ ہیں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار کلیدی ہے وہ فرینکفرٹ جرمنی میں او پی سی کے زیر اہتمام منعقدہ روڈ شو کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں روڈ شو میں فرینکفرٹ میں پاکستان کے قونصل جنرل تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے کہا کہ یورپین ممالک میں روڈ شوز کے انعقاد کا مقصد ان ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی اور ان کا حل ہے۔ وائس چیئرپرسن اور کمشنر او پی سی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کمپلینٹ پورٹل قائم کیا گیا جس کے تحت شکایات متعلقہ اداروں اور اضلاع تک پہنچا کر ان کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کی جاتی ہے اس موقع پر فرینکفرٹ کی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں رانا لیاقت، محمد وسیم، محمد طاہر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے او پی سی کے مثبت کردار کو سراہا۔