بچے ملک وقوم کا مستقبل ہیں: محمود بھٹی
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستانی نژاد فرانسیسی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہاہے کہ بچے ملک وقوم کامستقبل ہیں، اگربے وسیلہ بچوںکی قدراورعزت کی جائے تویہ کبھی وطن چھوڑکر نہیںجائیںگے۔ وہ گزشتہ روز نیشنل سوسائٹی فارمینٹلی اینڈایموشنلی ہینڈی کیپڈچلڈرن کے پراجیکٹ سپیشل ایجوکیشن اینڈٹریننگ سنٹرجوہرٹاو¿ن میں” بچوںکی دنیا، چھوٹی چھوٹی خوشیاں“ کے عنوان سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرانکی فرنچ اہلیہ جارجیا بھٹی، صدرڈاکٹرپرویزحسن،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالدہ ترین، ایگزیکٹوممبران احمدنسیم سابق آئی جی، امتیازبخاری سابق ڈپٹی آڈیٹرجنرل آف پاکستان، ڈاکٹرآئی کے ترین ، پرنسپل مس زرینہ فرخ ودیگرموجودتھے۔ مہمان خصوصی محمودبھٹی نے ادارے کیلئے 20لاکھ روپے کے عطیہ کااعلان بھی کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرخالدہ ترین نے کہاکہ خدمت میںعظمت ہے، بچوںنے بینڈ پرفارمنس، مختلف خاکے اورٹیبلوزپیش کئے ۔ تقریب میںطلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین نے بڑی تعدادمیںشرکت کی۔