سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ شالیمار کے اساتذہ، درجہ چہارم ملازمین مارچ کی تنخواہوں سے محروم، مشکلات بڑھ گئیں
لاہور (پ ر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ محکمہ تعلیم تحصیل شالیمار کے اساتذہ و درجہ چہارم کے ملازمین کو مارچ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی گئی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول راج گڑھ میں دی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ٹیچر یونین کاہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی محمد سعید اختر نامدار چیئرمین چودھری اسلم گھمن صدر چودھری فقیر حسین جنرل سیکرٹری دیگر عہدیداران و ممبران شمولیت عبدالستار زاہد محمد شفیق خان چودھری محمد خلیل نے شرکت کرتے ہوئے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے اساتذہ اور درجہ چہارم کے ملازمین جن میں اکثریت شالیمار ٹائون کے اساتذہ میں کو تاحال ماہ مارچ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے یوٹیلی بیلز اور بیوی بچوں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے اس ماہ بڑھ جاتے میں وزیراعلیٰ پنجاب وزیر تعلیم سیکرٹری ایجوکیشن اور وزیراعظم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ تحصیل شالیمار کے اساتذہ کی تنخواہی فوری ادا کرنے کے احکامات صادر کریں ۔