وزیر اعلیٰ تقریری مقابلے، 2017ء میں پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبہ کی صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن

لاہور (پ ر) پنجاب گروپ آف کالجز کی طالبہ مہرال قمر نے وزیر اعلیٰ تقریری مقابلہ جات 2017ء میں صوبائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور 161000روپے کا کیش انعام کی حقدار قرار پائیں۔ مہرال قمر نے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول پر بھی اول پوزیشن حاصل کی تھی۔ پوزیشن ہولڈر طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب گزشتہ دنوں گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج برائے خواتین کوپر روڈ میں منعقد ہوئی۔