محکمہ سکولز ایجوکیشن 7 مارچ سے جنوبی پنجاب کے 16 اضلاع میں خدمت کارڈز سکیم لانچ کرے گا: رانا مشہود
لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی محکمہ سکولز ایجوکیشن7مارچ سے جنوبی پنجاب کے 16منتخب اضلاع میں خدمت کارڈز سکیم لانچ کرئے گااس پروگرام کا مقصد دوردرازعلاقوںکے بے وسیلہ گھرانوں کی بچیوں کی تعلیم تک رسائی آسان بنا کر ان کا مستقبل محفوظ بنانا ہے اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیںیہ بات صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں بتائی۔