ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

ٹریفک حادثات میں طالب علم سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رائیونڈ کے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں ،جس سے موٹر سائیکل سوار وقاص نامی نوجوان موقع پرہلاک جبکہ عاصم زخمی ہوگیا۔پولیس نے زخمی عاصم کو ہسپتال منتقل کرکے وقاص کی نعش مردہ خانے جمع کرادی ہے ۔لوئر مال کے علاقہ میں بند روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 35سالہ محمد عاشق اور اس کے بھائی منشاء کو کچل ڈالا۔جس سے محمد عاشق موقع پر ہی ہلاک جبکہ منشاء شدید زخمی ہو گیا ہے۔نے ٹرک ڈرائیور نذیر کو گرفتار کر لیا ہے دریں اثناء شاہدرہ کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوارسیکنڈ ائیرکے طالبعلم کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق شامی روڈ کینٹ کا رہائشی سیکنڈ ائیرکا طالبعلم 23 سالہ عمیر شاہدرہ کے علاقہ میںسگیاں پل کے قریب موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نے اسے کچل ڈالا ۔ جس کے نتیجے میں عمیر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ٹرک ڈرائیورخادم حسین کوگرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ عمیر کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے ۔