اردو ذریعہ تعلیم کی ترویج کے بغیر نفاذ اردو کا عمل ادھورا رہے گا: ڈاکٹر شریف نظامی

لا ہو ر (پ ر)پا کستا ن قو می زبا ن تحریک کے صدر ڈاکٹر محمد شریف نظامی نے حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری خط و کتابت اردو میں کرنے کے اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں وفاقی حکومت بھی ایسا ہی ایک اعلامیہ عدالت عظمیٰ میں پیش کر چکی ہے۔ مگرڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے اردو کے نفاذ کے سلسلہ میں کوئی عملی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں اردو کو ذریعہ تعلیم بنائے کیونکہ انگریزی میڈیم کے فارغ التحصیل لوگ اردو نافذ نہیں کر سکتے۔