حکومت پنجاب نے فروغ تعلیم کے ذریعے قومی ترقی کا روڈ میپ متعین کر دیا: رضا گیلانی

لاہور (لیڈی رپورٹر) حکومت پنجاب نے فروغ تعلیم کے ذریعے قومی ترقی کا روڈ میپ متعین کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے ذہین مگر معاشی تنگ دستی کا شکار طالب علموں کی سہولت کے لئے تاریخ کا سب سے بڑا انڈوومنٹ فنڈ لانچ کیا گیا ہے۔اس فنڈ کے تحت سکالر شپ حاصل کرنے والے طالب علموں کی کل تعدادمئی میں 2 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔یہ بات صو بائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ اسلامیہ کالج برائے طالبات کوپر روڈ میں تقریری مقابلہ جات کی تقریب سے خطاب میں بتائی۔