پاک ترک سکولوںکے ملازمین کا پاکستان چھوڑ نے سے انکار
اسلام آباد (آن لائن) پاک ترک سکولوںکے ملازمین نے پاکستان چھوڑ کر ترکی جانے سے انکار کر دیا‘ سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق سے رابطہ کرلیا گیا، یو این ایچ سی آر نے ساڑھے تین سو ملازمین و ان کے اہلخانہ کو فارم بھی فراہم کر دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک ترک سکولز ملازمین نے ترکی جانے سے انکار کرتے ہوئے سیاسی پناہ کیلئے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق (یو این ایچ سی آر) سے رابطہ کر لیا جبکہ یو این ایچ سی آر نے 350 ملازمین اور اہلخانہ کو فارم بھی فراہم کر دئیے ہیں۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملازمین کی حکم عدولی کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کو وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سیکرٹری داخلہ موجودہ صورت حال پر سیکرٹری خارجہ سے ملاقات کریں گے۔