کالج اساتذہ نے بھی دھرنے کی کال دیدی

لاہور(لیڈی رپورٹر ) سکولز ٹیچرز کے بعد کالج اساتذہ نے بھی دھرنے کی کال دے دی۔پنجاب پروفیسرز انڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت پروفیسر عبدالخالق ندیم منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کالج اساتذہ سے ایم فل اور پی ایچ ڈی الائونس واپس لینے اور دیگر معاملات کے باعث پنجاب کے تمام کالجز اساتذہ 14دسمبر کو ایجوکیشن سیکرٹریٹ کا گھیرائو کریں گے۔