وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر عمر سیف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کا درجہ دیدیا گیا
لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت نے وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر عمر سیف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کا درجہ دیدیا ہے۔ڈاکٹر عمر سیف عالمی شہرت کے حامل کمپیوٹر سائنسدان اور پہلے ٹیکنوکریٹ ہیں جنہیںپنجاب کابینہ کا رکن بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے مسائل حل کرنے کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی لاہور کے پہلے وائس چانسلر بھی ہیں۔