گرینڈ ٹیچرز الائنس 19نومبر سے ڈویژنل سطح پر احتجاجی جلسوں کا آغاز کرے گا

لاہور( سٹاف رپورٹر) گرینڈ ٹیچر ز الائنس پنجاب کے چیئر مین ظفر جمیل، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا سلطان محمود، رانا عطاءمحمد ، چوہدری محمد صفدر ، ظفر روانہ ،محمد اسلم گھمن اور رانا لیاقت علی نے کہا ہے کہ گرینڈ ٹیچرز الائنس 19نومبر سے ڈویژنل سطح پر احتجاجی جلسوں کا آغاز کر رہا ہے 22دسمبر کو لاہور میں بہت بڑا احتجاجی مارچ و دھرنا ہو گا۔ میں نہ مانوں کی رٹ چھوڑ کر اصلاح احوال کی صورت کریں۔ ورنہ اساتذہ کے پاس احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔