بوائز پرائمری سکول کا اجراء کیا جائے

بوائز پرائمری سکول کا اجراء کیا جائے

مکرمی! ہمارے محلہ کوٹ کمبوہ خورد اور اس کی ملحقہ آبادیوں آفتاب پارک‘ مشتاق ٹائون گنج بخش پارک جھگلیاں شہاب دین‘ جھگلیاں ناگرہ‘ رحمانیہ کالونی‘ گلشن کالونی‘ اجمیر پارک‘ مبین پارک‘ غفور پارک‘ بکر منڈی میں غریب مزدور و دیہاڑی دار اور متوسط طبقہ کے لوگ رہائش پذیر ہیں جہاں دور جدید میں بھی کوئی سرکاری سکول نہیں ہے۔ بکر منڈی مذبحہ خانہ جو کہ اب کوٹ کمبوہ سے شاہ پور کانجرہ شفٹ ہو گیا ہے۔ اس جگہ کا محل وقوع سکول کے لئے نہایت موزوں ہے۔ اہل علاقہ کی میاں مرغوب احمد ایم پی اے ‘ مہر اشتیاق احمد ایم این اے‘ صوبائی وزیر تعلیم‘ کمشنر لاہور ڈویژن‘ وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ ایجوکیشن کے ارباب اختیار سیپر زور اپیل ہے کہ اس جگہ میں سے کچھ حصہ لڑکوں کے سکول کے لئے مختص کیا جائے تا کہ مکینوں کا جائز اور دیرینہ تعلیمی مطالبہ پورا ہو سکے۔( چودھری محمد اکرام اللہ جنرل کونسلر خورشید سٹریٹ کوٹ کمبوہ خورد بند روڈ لاہور)