تعلیمی شعبے میں پاکستان کا 100واں نمبر، جماعت اسلامی کا حکومتی غفلت پر اظہار افسوس
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام اجتماع عام میں صوبائی نائب امیر عزیر لطیف نے ملک میں تعلیمی شعبے کی زبوں حالی اور اس پر حکومت کی مسلسل غفلت پر قرارداد پیش کی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 113ممالک میں سے پاکستان کانمبر106واں ہے۔یعنی تعلیم کے معاملے میں پاکستان سے صرف سات ممالک پست ہیں۔اس سے ظاہر ہوتاہے کہ پالیسی ساز میں بدعنوانی کادوردورہ ہے اور سنجیدہ طرزِ فکرناپید ہے۔ جبکہ پرائیویٹ اداروں اور خاص طور پرپروفیشنل اداروں نے تعلیم کو کاروبار بنالیا ہے۔ان حالات میں ایک مستقل قومی تعلیمی پالیسی تشکیل دی جائے۔