لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کیخلاف انکوائری کرنے کا حکم دیدیا۔فاضل دو رکنی بنچ نے رفیق علوی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا پنجاب یونیورسٹی میں ساڑھے تین سو سے زائد اساتذہ اور انتظامی افسروں کو غیرقانونی طور پر بھرتی کیا گیا، ان افسروں کی بھرتیوں کیلئے وائس چانسلر مجاہد کامران نے کسی سنڈیکیٹ اور سینٹ سے کوئی منظوری نہیں لی، فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کر کے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے غیرقانونی اثاثے بنائے۔