کوٹلی:سکول بس نالے میں گر گئی، کنڈکٹر جاں بحق، 32 طالبات زخمی
کوٹلی (آن لائن) آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی کے علاقے سرساوہ سیری کے مقام پر سکول بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 32طالبات زخمی اور کنڈکٹر جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کوٹلی کے علاقے سرساوہ سیری کے مقام پر سکول بس حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جاگری۔ 32طالبات زخمی، بس کنڈیکٹر جاںبحق ہوگیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ 16طالبات کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جب کہ 16طالبات شدید زخمی ہونے کے باعث تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
حادثہ