پاکستان آگہی پروگرام‘ مقامی سکول کی معلمات اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ‘ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ پروگرےسو گرلز ہائی سکول‘ ماڈل ٹاﺅن کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے پاک گرائمر سکول حےدر کےمپس تاج باغ‘اےئر فاﺅنڈےشن سکول سسٹم ہربنس پورہ‘گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول اعوان ٹاﺅن‘گورنمنٹ جونےئر ماڈل سکول اعوان ٹاﺅن‘الرحمن سکول سسٹم کاہنہ نو‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کاہنہ نو‘لاہورکا وزٹ کیا۔مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد477تھی۔