بلوچستان میں 50 ہزار گھوسٹ ملازمین کا انکشاف، 15 ہزار اساتذہ شامل ہیں

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں 50 ہزار گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا ہے۔ پسماندہ صوبے میں صرف گھوسٹ اساتذہ کی تعداد 15 ہزار سے زائد ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی نے تمام سرکایر محکموں کو مراسلے بھیج دیئے ہیں۔ محکمہ زراعت میں کوئی منصوبہ نہیں چل رہا مگر ملازمین 17900 ہیں۔