60ہیڈ ماسٹرز کے دو ردراز علاقوں میں تبادلے اساتذہ دُشمنی کا ثبوت ہے، پنجاب ٹیچر یونین

لاہور (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدیداروںرانا لیاقت علی، جام صادق، چوہدری محمد سرفراز و دیگر نے کہا ہے کہ خراب کارکردگی کو بنیاد بنا کر 61 ہیڈماسٹرز و پرنسپل کے دور دراز علاقوں میں تبادلہ جات اساتذہ دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اساتذ ہ کی خراب کارکردگی کی ذمہ دار محکمہ تعلیم سکولز پنجاب کی افسر شاہی ہے ۔ جو زمینی حقائق کے برعکس تعلیمی اہداف مقرر کر رہی ہے۔ غیر ملکی مشیران ایک سازش کے تحت ہمار ا نظام تعلیم تباہ کر رہے ہیں۔