یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں گیارہویں بین الاقوامی فیلڈ اینڈ اسسٹیو روبوٹکس ورکشاپ کا انعقاد

لاہور ( پ۔ر) سینٹرل آف روبوٹکس اینڈ سکیورٹی اینڈ سکیورٹی فیکلٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ ورکشاپ فیلڈ اور اعانتی روبوٹکس کے موضوع پر منعقد کی گئی۔ ورکشاپ میں پاکستان جرمنی کے مایہ ناز محقیقین نے شرکت کی۔ سپیکرز میں جرمنی سے ڈاکٹر کیر سٹن برنز اور ہیوبرٹ روتھ اس ورکشاپ میں شامل تھے جبکہ پاکستان سے ڈاکٹر یا سر ایاز ، ڈاکٹر جمشید اقبال ، ڈاکٹر مالک جہان اور ڈاکٹر محمد اویس شریک تھے۔ ڈاکٹر محمد ظفر اﷲ ، پروریکٹر یو سی پی نے خطبہ استقبالیہ میں معزز مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا اور انکی اس ورکشاپ میں شرکت کا شکریہ ادا کیا۔