انٹر سکولز بوائز ہاکی چیمپئن شپ 20 پرسوں سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈار ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام انٹر سکولز بوائز ہاکی چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں 8 سکولز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ایس این جی پی ایل کے تعاون سے منعقد ہونے والے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔