گرلز کالج کی خالی آسامیاں پُر کی جائیں

گرلز کالج کی خالی آسامیاں پُر کی جائیں

مکرمی! آپ کی وساطت سے محکمہ تعلیم کے حکام اور وزیراعلیٰ پنجاب سے نہایت ہی ادب سے گزارش ہے کہ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے واحد بوائز ڈگری کالج جو کہ منیرآبادواصو آستانہ میں واقع ہے کا کوئی پرسان حال نہ ہے کالج میں کوئی ڈسپلن ہے اور نہ ہی کوئی تعلیمی معیار لیکچرار اور نان اکیڈمک سٹاف کی متعدد اسامیاں خالی پڑی ہیں جو سٹاف موجود ہے وہ بھی کام چور اور کرپٹ ہے جنہیں سیاسی پشت پناہی حاصل ہے طلباء و والدین کی کوئی مناسب رہنمائی نہ کی جاتی ہے حال ہی میں انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے متعدد طلباء محروم رہ گئے ہیں کالج کے ذمہ دار اپنے فرائض منصبی کی بجائے ذاتی سکول چلانے اور دیگر کام کاج میں مصروف رہتے ہیں عرصہ دراز سے ایک ہی پرنسپل تعینات ہے جو کہ مسائل کی اصل وجہ ہے براہ کرم اس جانب توجہ دیکر اصلاح احوال کیا جائے۔(منور حسین ولد محمد منظور حسین سکنہ جبوآنہ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ فون 0300-7227275 )