؎پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوںمیں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ شہدائے APSگرلز میموریل ہائی سکول ماڈل ٹائون کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے برائٹ گرائمر سکول اے ون ٹائون شپ‘ گورنمنٹ کالج ٹائون شپ یونیک ہائی سکول مہران بلاک اقبال ٹائون‘ نیوگارڈن پبلک ہائی سکول طارق بلال گارڈن ٹائون‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول برکت مارکیٹ گارڈن ٹائون‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دہلی گیٹ‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل گرلز سکول بھاٹی گیٹ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 658 تھی۔