لاہور نالج پارک… پاکستان کے تعلیمی شعبے میں ایک نیا سنگ میل
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے گذشتہ روز لاہور نالج پارک منصوبے کے ابتدائی ڈیزائن اور ماسٹر پلان کا جائزہ لینے کے موقع پر اسے پاکستان کے تعلیمی شعبے میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے باور کرایا کہ طلبا و طالبات کو جدید علوم اور تحقیق سے روشناس کرانے میں لاہور نالج پارک، کا یہ منصوبہ اہم کردار ادا کرے گا اور اس سے تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلی آئے گی۔ پارک میں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے کیمپس قائم ہوں گے۔ جن سے طالب علم کا حقہ استفادہ کر سکیں گے۔ صوبے میں جہاں تعمیر و ترقی کے چھوٹے بڑے پراجیکٹس جاری ہیں، وہاں تعلیم کا شعبہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی نظروں سے اوجھل نہیں۔ میگا پراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانا اور جدید ترین سہولیات کی فراہمی بھی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ لاہور نالج پارک کا قیام اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ امید کی جانی چاہیے کہ حکومت پنجاب کے دیگر ترقیاتی منصوبوں کی طرح لاہور نالج پارک کا منصوبہ بھی شفافیت، معیار اور تیز رفتاری کا شاہکار ہو گا اور یقینی طور پر پاکستان میں تعلیمی شعبے ایک میں سنگ میل ثابت ہو گا۔