ایل ایل بی کورس کی مدت 5 سال کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب یونیورسٹی سے جواب طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی کورس کی مدت پانچ سال کرنے کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب یونیورسٹی سے آٹھ اگست تک جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے طالبہ فرح احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ بار کونسل کی جانب سے ایل ایل بی کی مدت پانچ سال کرنے کا فیصلہ دوہزار اٹھارہ سے نافذ العمل ہو گا۔ لیکن پنجاب یونیورسٹی نے اس پر ابھی سے عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔