اسلامیہ کالج کی ملکیت کے حوالے سے سندھ حکومت کی درخواست سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے منظور کرلی
کراچی (این این آئی) سپریم کورٹ نے اسلامیہ کالج کی ملکیت کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکومت سندھ کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ حکومت سندھ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کراچی کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، اسلامیہ کالج اور چار سکول ہیں۔ 1972ء میں یہ کالج اور اسکول قومی تحویل میں لئے گئے تھے۔ 18 ویں ترمیم کے بعد اب یہ سندھ حکومت کی ملکیت ہیں۔ اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔