کنکورڈیا کالج طلبہ کو چیلنجز کیلئے تیار کرتا ہے: ڈاکٹر ایس قلب

لاہور (سٹاف رپورٹر) کنکورڈیا کالج کے طلبہ فکر، منطقی استدلال اور تحقیقاتی مہارتوں کے حامل ہو کر ان دوسرے تمام کالجز کے طلبہ سے ممتاز ہوں گے ۔طلبہ کو تعلیم کی فراہمی کیساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے کنکورڈیا کالجز بیکن ہائوس کے زیر سرپرستی مناسب فیس میں ایک جدید ٹیکنالوجی کے فعال ماحول میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ بیکن ہائو پاکستان کا سب سے بڑا اور کامیاب سکول سسٹم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کنوکرڈیا کالجز کے ڈین آف آرٹس اینڈ ہومینٹیس پروفیسر ڈاکٹر ایس قلب عابد نے ’’نوائے وقت‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کنکورڈیا کالجز کا نظام کا نظام ہمارے طلبہ کو ٹیوشن اور رٹے سے بچاتا ہے ہماری توجہ طلبہ کی ذہنی اور تخلیقی ترقی پر ہے جس کی بنا پر وہ اپنی زندگیوں میں رونما ہونے والے مشکل حالات اور چیلنجز سے کامیابی سے نبرآزما ہوسکیں ہمارا طریقہ تدریس ہمیں منفرد بناتا ہے۔