پانچویں کی کتب میں پاکستان کے نقشوں میں تضاد کا نوٹس، وزیراعلی نے ’’نوائے وقت‘‘ کی خبر پر تحقیقات کا حکم دیدیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پانچویں جماعت کی مطالعہ پاکستان اور اردو کی کتابوں میں شائع ہونے والے پاکستان کے نقشوں میں تضادکے حوالے سے’’روزنامہ نوائے وقت‘‘ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے۔